Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گردے، مثانے اور مردانہ امراض کے علاج کے لیے مستند یورالوجسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر عمیر خانراولپنڈی: 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد کے ملوث ہونے کا شبہبلیدی اور کھوسو برادریوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی ختم، قبائلی عمائدین کی کوششوں سے صلح ہوگئیبلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئیکچلاک، حاجی عیسی خان نورزی کا پشتونخوا میپ سے مستعفی ہو کر گرین پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلانبی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات میں سست روی اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیویپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسگردے، مثانے اور مردانہ امراض کے علاج کے لیے مستند یورالوجسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر عمیر خانراولپنڈی: 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد کے ملوث ہونے کا شبہبلیدی اور کھوسو برادریوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی ختم، قبائلی عمائدین کی کوششوں سے صلح ہوگئیبلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئیکچلاک، حاجی عیسی خان نورزی کا پشتونخوا میپ سے مستعفی ہو کر گرین پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلانبی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات میں سست روی اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیویپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنس

حرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنس

حرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنس
پیغام امن کانفرنس میں علمائے کرام، مشائخ، صوفیاء کرام اور پیران حضرات نے بھرپور شرکت کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حضرت شاہ محمد غوث قادری علیہ الرحمہ کے مزار مبارک کی مبینہ منتقلی کے تناظر میں حرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، مشائخ، صوفیاء کرام، پیران صاحبان کے علاوہ سید محمد نور الحسنین قادری گیلانی المعروف سلطان آغا باچا جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخوا و مرکزی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان، پیر سید محمد سبطین شاہ گیلانی المعروف تاج آغا باچا یکہ توت شریف پشاور ممبر سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان، خواجہ ندیم سعید وائیں چیئرمین پنجاب تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔پیغام امن کانفرنس کے مہمان خصوصی تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار تھے۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مساجد و مزارات اولیاء کرام کی منتقلی کسی صورت میں ہم برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اگر اس طرح اقدام کیا تو علمائے کرام، مشائخ، صوفیاء کرام اور تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے کارکنان کی طرف سے سڑکوں پر ریلی نکالی جائے گی اور بھرپور احتجاج ہوگا۔سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے گفتگو میں کہا کہ مساجد اور مزارات اولیاء کی منتقلی کسی صورت میں برداشت نہیں ہونے دینگے۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ حمزہ شہباز نے قدیمی ورثہ کی منتقلی یا قدیمی ورثہ کے گرانے کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا جس پر حمزہ شہباز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز جلد پنجاب محکمہ اوقاف کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کرے گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *