Banner

بیلہ میں تاریخی عید ملن: عوامی محبتوں کا سمندر، قیادت کا بھرپور مظاہرہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بیلہ میں تاریخی عید ملن: عوامی محبتوں کا سمندر، قیادت کا بھرپور مظاہرہ

تحریر: ایم اسلم گدور ڈان

بیلہ کی سرزمین ایک بار پھر اس وقت عوامی جوش و جذبے سے سرشار دکھائی دی جب جام آف لسبیلہ / وفاقی وزیر تجارت، نواب جام کمال خان عالیانی عیدالفطر کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب کے دورے پر نکلے۔ یہ محض ایک رسمی دورہ نہیں تھا بلکہ محبتوں، تعلق اور عوامی ربط کی ایک زندہ مثال بن کر سامنے آیا۔ عید کے پہلے روز حب سے اپنے عوامی سفر کا آغاز کرتے ہوئے جام کمال خان عالیانی وندر اور پھر اوتھل پہنچے، جہاں علاقائی نمائندگان، معتبرین، بلدیاتی نمائندگان اور نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہر مقام پر خوشگوار ماحول میں عید کی مبارکبادوں کا تبادلہ ہوا اور عوام نے اپنے قائد کے ساتھ بے تکلفی اور اپنائیت کا اظہار کیا۔
شام ہوتے ہی یہ عوامی قافلہ عالیانی ہاؤس شریش پٹ بیلہ پہنچا، جہاں ایک منفرد اور تاریخی عید ملن کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے فرزند شہزادہ جام محمد کمال عالیانی بھی موجود تھے، جن کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید وقار بخشا۔
شریش پٹ بیلہ میں تین روزہ قیام کے دوران ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو کسی بڑے عوامی اجتماع سے کم نہ تھا۔ کراچی، لسبیلہ، حب، اواران، خضدار اور دیگر علاقوں سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفود مسلسل آتے رہے۔ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے عوامی محبتوں کا ایک نہ رکنے والا دریا بہہ رہا ہو، جہاں ہر فرد اپنے قائد سے ملنے، عید کی مبارکباد دینے اور اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے بےتاب تھا۔ دن بھر جاری رہنے والی عید ملن ملاقاتوں میں ملاقاتیوں کا تانتا بندھا رہا۔ جام کمال خان عالیانی نے ہر فرد سے نہایت خندہ پیشانی اور توجہ کے ساتھ ملاقات کی، بلوچی روایات کے مطابق حال احوال دریافت کیا اور عوامی مسائل کو بغور سنا۔ یہی وہ لمحے تھے جب قیادت اور عوام کے درمیان فاصلے مٹتے دکھائی دیے اور ایک حقیقی عوامی نمائندہ اپنے لوگوں کے درمیان گھل ملتا نظر آیا۔
اس موقع پر معززین، عوامی نمائندگان اور نوجوانوں کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گئے، جنہیں یادگار لمحات میں محفوظ کرنے کے لیے جام گروپ سوشل میڈیا سیل، صحافی برادری اور سوشل ایکٹیوسٹس نے ان حسین لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا۔ سیلفیوں اور گروپ تصاویر کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہا، جو عوامی محبت کا واضح اظہار تھا۔ مزید برآں، سائلین نے اپنی درخواستیں بھی پیش کیں اور مختلف علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جام کمال خان عالیانی نے نہ صرف مسائل کو توجہ سے سنا بلکہ موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے سربراہان سے رابطہ کرکے فوری احکامات جاری کیے۔ متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے گئے جبکہ دیگر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس تاریخی عید ملن کے دوران ضلع لسبیلہ، ضلع حب، ضلع اواران اور ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے معتبرین، سیاسی و سماجی شخصیات، بلدیاتی نمائندگان، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہر چہرہ خوشی اور اطمینان سے دمک رہا تھا، گویا یہ صرف ایک ملاقات نہیں بلکہ اعتماد، محبت اور امید کا جشن تھا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے لسبیلہ پولیس کے چاک و چوبند دستے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں سرانجام دیتے رہے، جس سے پورا ماحول پرامن اور منظم رہا۔
یہ عید ملن محض ایک روایت نہیں بلکہ عوام اور قیادت کے درمیان ایک مضبوط رشتہ، اعتماد کی بحالی اور خدمت خلق کے عزم کی تجدید تھی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قائد محترم جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی کو صحت و سلامتی عطا فرمائے، انہیں ہر میدان میں کامیابی اور استقامت نصیب کرے، اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اسی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے۔

بیلہ میں تاریخی عید ملن: عوامی محبتوں کا سمندر، قیادت کا بھرپور مظاہرہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us