Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

سیرت کی دنیا ایپ اور لکی عمرہ ڈرا 2026

تحریر: حافظ محمد صدیق مدنی

رمضان المبارک 2026 کے بابرکت ایام میں سیرت کی دنیا ایپ کے تحت منعقد ہونے والا لکی عمرہ ڈرا ایک روح پرور اور ایمان افروز سرگرمی کے طور پر سامنے آیا۔ اس پروگرام میں ہزاروں افراد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی روحانی اصلاح اور علمی ترقی کے لیے مختلف دینی ٹاسکس بھی مکمل کیے۔ تقریباً 3866 افراد نے اس مبارک مہم میں حصہ لیا اور ایپ کے چھ اہم سلسلوں کو مکمل کر کے اپنی محنت، لگن اور دین سے محبت کا عملی ثبوت دیا۔ انہی خوش نصیب افراد میں راقم الحروف حافظ محمد صدیق مدنی کا نام بھی قرعہ اندازی میں نکلنا یقیناً اللہ رب العزت کا خاص فضل و کرم اور سعادت عظمیٰ ہے جس پر دل شکر و امتنان سے لبریز ہے۔ یہ ایپ محض ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک جامع تربیتی نظام ہے جو ایک مسلمان کی فکری، روحانی اور عملی زندگی کو سنوارنے کے لیے نہایت مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اس میں شامل چھ سلسلے دراصل ایک مکمل نصاب کی حیثیت رکھتے ہیں جو انسان کو قرآن، سیرت، عبادات اور اخلاق کے میدان میں ترقی دیتے ہیں۔ سب سے اہم اور بنیادی سلسلہ تلاوت قرآن پاک کا ہے جس میں صارفین کو پورے رمضان المبارک میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہ نہ صرف تلاوت کا اہتمام ہے بلکہ اللہ رب العزت کے کلام سے تعلق مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ قرآن کریم کی تلاوت دلوں کو سکون دیتی ہے ، ایمان کو تازگی بخشتی ہے اور انسان کو ہدایت کے راستے پر گامزن کرتی ہے۔
دوسرا اہم سلسلہ سیرت النبی ﷺ ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں 100 عنوانات پر مشتمل سیرت کا مطالعہ کروایا جاتا ہے جو ایک مسلمان کو حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے روشنی لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سیرت طیبہ کا یہ مطالعہ انسان کے اخلاق ، معاملات اور عبادات میں بہتری لاتا ہے۔
تیسرا سلسلہ درود و صلوات کا ہے جس میں کثرت سے درود شریف پڑھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درود شریف کا اہتمام نہ صرف باعثِ اجر و ثواب ہے بلکہ حضور ﷺ سے محبت کا اظہار بھی ہے۔ درود شریف پڑھنے سے دل میں نور پیدا ہوتا ہے اور مشکلات آسان ہوتی ہیں۔
چوتھا سلسلہ تہجد کا ہے جو ایک خاص روحانی تربیت فراہم کرتا ہے۔ رمضان کے مبارک مہینے میں تہجد کی ادائیگی انسان کو اللہ رب العزت کے قریب کرتی ہے۔ رات کی خاموشی میں کی جانے والی یہ عبادت اخلاص، عاجزی اور بندگی کا اعلیٰ مظہر ہے۔
پانچواں سلسلہ سیرت کورس ہے جو اس ایپ کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے۔ یہ کورس نہایت منظم اور علمی انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف موضوعات کو گہرائی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کورس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف معلومات فراہم نہیں کرتا بلکہ عملی زندگی میں سیرت کو اپنانے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ اس کے ذریعے ایک مسلمان اپنے کردار ، معاملات اور طرزِ زندگی کو سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے۔ سیرت کورس طلبہ کرام ، علماء کرام اور عام افراد سب کے لیے یکساں مفید ہے۔
چھٹا اور نہایت اہم سلسلہ شمائل ترمذی ہے جو حضور اکرم ﷺ کے اخلاق، عادات، عبادات اور ظاہری و باطنی اوصاف کا حسین بیان ہے۔ اس سلسلے میں امام ترمذیؒ کی مشہور کتاب شمائل ترمذی سے منتخب ابواب پیش کیے جاتے ہیں جن کے ذریعے حضور ﷺ کی مبارک زندگی کا ایک جیتا جاگتا نقشہ سامنے آتا ہے۔ اس کا مطالعہ انسان کے دل میں محبتِ رسول ﷺ کو بڑھاتا ہے اور آپ ﷺ کی سنتوں کو اپنانے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ شمائل کا یہ سلسلہ درحقیقت عشقِ رسول ﷺ کی ایک عملی تربیت ہے۔
ان تمام سلسلوں کا مجموعہ ایک مکمل دینی و روحانی تربیتی نظام بن جاتا ہے جو انسان کو نہ صرف عبادات کی طرف مائل کرتا ہے بلکہ اس کے اخلاق و کردار کو بھی سنوارتا ہے۔ سیرت کی دنیا ایپ نے جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دین کی خدمت کا ایک بہترین ذریعہ فراہم کیا ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم منتظمِ اعلیٰ محترم اریب احمد خان صاحب اور دیگر تمام منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نہایت خلوص، محنت اور بہترین انداز میں اس عظیم دینی و اصلاحی مہم کو کامیاب بنایا۔ ان کی یہ خدمات یقیناً صدقہ جاریہ ہیں جو امت کے لیے نفع بخش ثابت ہو رہی ہیں۔ لکی عمرہ ڈرا کا انعقاد اس پوری مہم کو مزید پرکشش اور مؤثر بنانے کا ایک ذریعہ تھا جس نے لوگوں میں نیکی کے کاموں کی طرف رغبت پیدا کی۔ تاہم اصل کامیابی ان اعمال کی ہے جو اخلاص کے ساتھ اللہ رب العزت کی رضا کے لیے انجام دیے گئے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اس ایپ کے منتظمین کی کاوشوں کو قبول فرمائے ، انہیں مزید ترقی عطا کرے اور ہمیں بھی قرآن، سیرت اور سنت کی روشنی میں اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *