Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

پاکستان اور چین کا صحت، زراعت اور معدنیات میں اے آئی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے صحت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، جس سے تحقیق، جدت اور معاشی ترقی کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت پاکستان جدید ٹیکنالوجی خصوصاً اے آئی کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے، تاکہ مختلف شعبہ جات میں ترقی اور باہمی تعاون کو وسعت دی جا سکے۔

دونوں ممالک نے زراعت، میڈیکل اے آئی، معدنیات اور بایوٹیکنالوجی کے میدان میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تعاون تکنیکی جدت اور طبی تحقیق کے ذریعے صحت کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان اور چین اسمارٹ اور ڈیجیٹل زراعت کے فروغ کے لیے مشترکہ اے آئی لیبارٹری کے قیام پر بھی کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد زرعی پیداوار، سپلائی چین اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔

حال ہی میں منعقدہ پاک چین بی ٹو بی ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس میں تقریباً 80 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ 4.5 ارب ڈالر کے معاہدے بھی طے پائے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی معدنی وسائل سے مالا مال ہے جبکہ چین کے پاس جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی موجود ہے، اور دونوں کی شراکت داری اس شعبے میں نمایاں کامیابی لا سکتی ہے۔

ایس آئی ایف سی پاکستان میں زراعت، صحت اور معدنیات کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *