Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیت

گمبٹ کا مفت ایڈوانسڈ برن سینٹر لاکھوں لوگوں کے لیے امید کی کرن

رپورٹ محمد اسلم۔سومرو

سکھر ڈویژن کے ضلع خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں پیر عبدالقدیر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گمس) کے نام سے اسپتال قائم ہے ، اس اسپتال کو حکومت سندھ کی سرپرستی حاصل ہے ۔ گمس اسپتال پاکستان کا پہلا طبی ادارہ ہے جس میں علاج کی مختلف سہولیات بلکل مفت دستیاب ہیں جس کے باعث لوگ بیرون ملک جانے کی بجائے اس اسپتال کا رخ کر رہے ہیں ، اس اسپتال میں مختلف شعبہ جات ہیں جس میں کڈنی ، لیور ، فالج ، امراض قلب اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں ۔ گمبٹ اسپتال میں مفت ایڈوانسڈ برن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جو لاکھوں لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے ۔
اس اسپتال میں قائم جلنے والے مریضوں کے لیے جدید برن سینٹر چوبیس گھنٹے بلا معاوضہ خدمات فراہم کررہا ہے۔ یہ سینٹر گمس اسپتال کے ٹروما یونٹ کا حصہ ہے، جس میں ماہر سرجنز اور تربیت یافتہ عملہ کی زیر نگرانی آگ میں جھلسنے والے زخمیوں کا علاج ، ان کی دیکھ بھال اور بحالی کے لئے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ۔اس برن یونٹ میں جدید ٹیکنالوجی، بشمول فل باڈی ایکس رے سمیت تمام سہولیات موجود ہیں، جوکہ سندھ حکومت کی جانب سے بلکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔اس برن سینٹر میں ایک جدید برن یونٹ اور مریضوں کے لیے مخصوص برن انٹینسو کیئر یونٹس (آئی سی یو) شامل ہیں۔
گمس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے کہا ہے کہ اس سینٹر میں پلاسٹک سرجری، ڈیبریڈمنٹ اور اسکن گرافٹنگ جیسے عمل کو ممکن بنانے کے لیے جدید آپریشن سہولیات موجود ہیں جبکہ 24 گھنٹے ایمبولینس خدمات، تشخیصی لیبز، اور فزیو تھراپی شفا یابی میں مدد فراہم کرتی ہیں اور زخموں کو کم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے لاکھوں مریض بین الاقوامی طرز علاج کے لیے گمس آتے ہیں۔
اس اسپتال کے قیام کے بعد لوگوں نے علاج کے لئے بیرون ملک جانا چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گمس کا برن سینٹر مکمل دیکھ بھال فراہم کرتا ہے، ٹروما سینٹر کے ساتھ مل کر مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا علاج اور جسمانی بحالی فراہم کرتا ہے ۔ گمس اسپتال کے کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عبد القدیر رند نے بتایا کہ گمس اسپتال میں قائم یہ برن سینٹر واحد سینٹر ہے جہاں 75 فیصد سے زیادہ برنسز کے کیسز کا علاج کامیابی سے ہوتا آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر میں تین دن او پی ڈی اور تین دن او ٹیز ہوتی ہیں، او پی ڈی میں زیادہ تر برنس کیسز آتے ہیں جب کہ ساتھ ساتھ ریکنسٹکٹو سرجریز، کاسمیٹکس سرجریز و دیگر کئی کیسز مینیج ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر رند نے بتایا کہ ریکنسٹکٹو سرجری میں پیدائشی نقص جیسے ہاتھوں، پیروں، سر، چہرے و دیگر جسم کے حصوں میں جب کہ Cosmetic اور Aesthetic Surgery, Merano
کے کیسز بھی ماہر سرجنز کے زیر نگرانی بلا معاوضہ کیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ او پی ڈی میں ہفتہ وار دو سے تین سئو کیسز آتے ہیں جب کہ او پی ڈی میں 20 سے 25 ایکٹو کیسز آپریٹ ہوتے ہیں ۔
پاکستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے بڑے شہروں میں علاج نہ ہونے کی صورت میں گمس اسپتال میں مکمل علاج اور دیکھ بھال ہورہی ہے جوکہ ہمارے کیئے کسی غنیمت سے کم نہیں ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *