Banner

بلوچی ، پشتو اور براہوی آکیڈمیز کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل نے معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھانے کا وعدہ کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثناء اللہ بلوچ اور نواب اسلم خان رئیسانی اور دانشوروں کی جانب سے خدشات کا اظہار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکادمی ادبیات پاکستان ، مقتدرہ اردو ، اقبال اکیڈمی اور اردو سائنس بورڈ کو ھائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت چلانے کی بازگشت ابھی تھمی نہ تھی کہ بلوچستان میں علم و ادب اور یہاں کی لسانی ترقی و ترویج میں کوشاں بلوچی اکیڈمی سمیت پشتو اور براہوی آکیڈمیوں کو مجوزہ بل بلوچستان ریجنل لینگویجز اکیڈمیز اینڈ لٹری سوسائٹیز سال 2025ء کے زریعے صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اِس صورتِ حال پر بلوچستان کی ادبی تنظیموں کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے ۔
بلوچستان کے ادبی و لسانی اداروں کا ایک ہنگامی مشترکہ اجلاس بلوچی اکیڈمی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ادبی اداروں کی مشاورت کے بغیر ایک بل کابینہ سے منظور کرائی گئی ہے کہ جس کا مقصد بلوچستان کی ادبی و لسانی اداروں کو محکمہ کلچر اور ایجوکیشن کے زیر انتظام چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ چیئرمین بلوچی اکیڈمی ہیبتان عمر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں پشتو اکیڈمی، براہوئی اکیڈمی، ہزارگی اکیڈمی سمیت بلوچستان کے دیگر ادبی اداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بل کو زبان و ادب دشمنی کے مترادف قرار دے دیا گیا اور بلوچستان حکومت سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ چیئرمین پشتو اکیڈمی ڈاکٹر حافظ رحمت نیازی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین قوموں کی ثقافت، شناخت اور زبان کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو جدوجہد کرنے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کئی اقوام بھائی چارگی کے ساتھ اپنی شناخت کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں، اسی طرح اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں ادیبوں، لسانیات کے ماہرین اور محققین کا بھی ایک اہم کردار رہا ہے۔ ڈاکٹر حافظ رحمت نیازی نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے پیش کردہ بل بلوچستان ریجنل لینگویجز بل 2025 کو بغیر کسی مشاورت اور 1860 سوسائیٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کابینہ سے پاس کروایا ہے ، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔ چیئرمین براہوئی اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر سوسن براہوئی نے اس بل کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے ادبی وتحقیقی اداروں کی آزادانہ حیثیت کو ختم کرنے کی پالیسی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا بلوچی ، براہوئی اور پشتو اکیڈمیز بشمول دیگر ادبی اداروں کے کئی صدیوں سے اپنی زبان، ادب اور ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔ اگر ان اداروں کو سرکاری تحویل میں لینے کی کوشش کی گئی تو یہ زبان و ادب کی دشمنی کے مترادف ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر سوسن براہوئی نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور بلوچستان کابینہ وزراء سے مطالبہ کیا کہ اس بل کو واپس لیا جائے ۔ بلوچی، پشتو اور ہزارگی اکیڈمیوں کے ایک نمائندہ وفد نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی اور انہیں مجوزہ “بلوچستان ریجنل لینگویجز اکیڈمیز اینڈ لٹری سوسائٹیز بل 2025” کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ دورانِ گفتگو گورنر بلوچستان نے اس بل پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اکیڈمیوں کی اصل خوبصورتی اور زبان و ادب کا فروغ ان کی خود مختاری ہی کی وجہ سے ممکن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ موضوع انتظامی نوعیت کا نہیں بلکہ خالصتاً علمی اور فکری ہے ۔ ملاقات میں یہ موقف واضح کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ بعد کی بات ہے، اور محض گرانٹ کی فراہمی کی بنیاد پر ان خود مختار اداروں کو سرکاری تحویل میں لینا کسی بھی لحاظ سے جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔ گورنر بلوچستان نے وفد کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے تاکہ ان علمی اداروں کے وقار اور خود مختاری کا تحفظ کیا جا سکے۔
بل پر نواب اسلم خان رئیسانی اور ثناء اللہ بلوچ نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہوئی اور بلوچی سمیت زبان و ادب کے اداروں کی خودمختاری کو سلب کرنا قوموں کی شناخت کو مٹانے کی کوشش ہے۔ بلوچستان کے ادبی و لسانی اداروں (اکیڈمیز) عہدیدران پر مشتمل ایک وفد نے چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ملاقات کی۔ وفد نے اس ملاقات میں بلوچستان کابینہ کی جانب سے بلوچستان ریجنل لینگوئیجز ، اکیڈمیز اور لٹریری سوسائیٹیز 2025 بل کے بارے میں آگاہی دی اور اسے بلوچستان کی ادبی اداروں کو حکومتی تحویل میں لینے کی ایک غیر قانونی اقدام قرار دیا۔ وفد نے نواب اسلم رئیسانی سے درخواست کی اسمبلی میں اس بل کے خلاف آواز بلند کی جائے اور اسے ایکٹ کی شکل میں نافذ کرنے سے گُریز کیا جائے۔ ادبی اداروں کے وفد میں چیئرمین براہوئی اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر سوسن براہوئی، چیئرمین بلوچی اکیڈمی ہیبتان عمر بلوچ اور ہزارگی اکیڈمی کے چیئرمین احمد علی بیگ ہزارہ اور پشتو اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری نقیب اللہ احساس کاکڑ شامل تھے۔ زبانوں و ادب کی اہمیت اور اس پر سرکاری بندش کے بارے میں نواب اسلم رئیسانی نے کہ ملک کا آئین ہر شہری کو اپنی زبان و ثقافت کو زندہ کرنے اور اس کے لیے جدوجہد کرنے کا حق دیتا ہے۔ بلوچستان کی بڑے ادبی ادارے کئی سالوں سے خودمختار حیثیت سے زبان و ادب کی خدمت کررہے ہیں۔ نواب لشکری رئیسانی نے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان میں بسنے والی اقوام کی شناخت کے سب سے بڑے معمار زبان ، ادب اور ثقافت پر کاری ضرب لگانے کا ارادہ ترک کرے اٗنھوں نے کہا کہ ایسے اقدام قابل قبول نہیں ہیں کہ جس سے یہاں کی سماجی، ادبی اور معاشی ڈھانچے کو نقصان پہنچے کا احتمال ہو۔ نواب لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان میں بسنے تمام اقوام کی سیاسی اور ادبی طبقے کو نئے سرے سے منصوبہ بندی کرنی ہوگی تاکہ بلوچستان کے معاشرے کو موجودہ بدامنی، بے چینی اور انتشار سے بچانے میں سیاسی و دانشور افراد اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔**………….

بلوچی ، پشتو اور براہوی آکیڈمیز کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us