Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ہنگلاج نانی مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیر

ہنگلاج نانی مندر کا جاری تین روزہ سالانہ میلہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا،میلے میں ملک بھر سے ہزاروں ہندو یاتریوں نے بھرپور شرکت کی، جبکہ میلے میں۔ سینیٹر۔ دھنیش کمار ایم پی اے بلوچستان اسمبلی روی کمار سابق ایم پی اے مکھی شام لال لاسی نے میلے کا دورہ کیا اور سییکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نجیب اللہ پندرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ ان کے ہمراہ تھے میلے میں تین روز قافلوں کی صورت میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔لسبیلہ کے سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع اس مقدس مقام پر میلے کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے 700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ہنگلاج نانی مندر ویلفیئر ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے عہدیداران مکھی ونود کمار لاسی، جنرل سیکریٹری ویرسی مل کے ڈیوانی، ڈاکٹر تولا رام لاسی، پرکاش کمار لاسی اور گھنشام داس لاسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اور سینیٹر دنیش کمار کے خصوصی تعاون سے میلے میں متعدد اقدامات کیے گئے، جن میں میڈیکل سہولیات، صاف پانی کی فراہمی اور کھانے پینے کے لیے راشن کی دستیابی شامل ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس، ریسکیو 1122 کے اہلکار اور دیگر امدادی ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں۔انتظامیہ کے مطابق میلے کے دوران یاتریوں کی رہنمائی، ٹریفک کنٹرول اور خوراک کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تاکہ تمام زائرین پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈز بٹالین ون کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کرتی رہی۔ محکمہ صحت لسبیلہ نے بھی اپنا میڈیکل کیمپ قائم کیا، جبکہ ایدھی بلوچستان کی ٹیمیں بھی مسلسل خدمات انجام دیتی رہیں۔انتظامیہ کے مطابق میلے میں لاکھوں کی تعداد میں یاتریوں کی شرکت جو اس مذہبی اجتماع کی اہمیت اور عقیدت کا واضح مظہر ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *