Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

عمران خان سے ڈیل کی خبروں سے متعلق حنیف عباسی کا دلچسپ بیان

عمران خان سے ڈیل کی خبروں سے متعلق حنیف عباسی کا دلچسپ بیان
ہر قیدی کی طرح بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا ان کا حق ہے، وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں پر کہنا ہے کہ شادی سے پہلے رضا مندی ضروری ہے، اگر دونوں اطراف سے رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی، ہر قیدی کی طرح بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا ان کا حق ہے۔

راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست کی مگر ایک نہ سنی گئی اور نہ ہی علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت ملی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں حرفِ آخر نہیں ہوتا، آج کے حریف کل کے ساتھی بن سکتے ہیں، جو شخص 74 برس کی عمر میں بھی اپنی زبان پر قابو نہ رکھ سکے، وہ سیاست نہ کرے۔ سیاست میں وقت کے ساتھ مچورٹی آتی ہے، مجھ میں آج 2003 کے مقابلے میں زیادہ پختگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کو فتح حاصل کرکے اقتدار ملنے کی خواہش غلط ہے، میں نے ساری زندگی تاجروں کے ساتھ سیاست کی ہے، ضلعی انتظامیہ کو تاجروں کی ہڑتال سے پہلے ان کے مسائل حل کرنے کو کہا ہے اور ان شاءاللہ تاجروں کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

حنیف عباسی نے کہاکہ ہم نے یورالوجی بنایا، او پی ڈی بلاک بنایا اور ہولی فیملی اسپتال اپ گریڈ ہو رہا ہے، راولپنڈی میں پورا ہیلتھ کا شعبہ رینوویٹ ہو رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب کی کاوشیں ہیں تاکہ عام آدمی کو بہترین سہولیات میسر آئیں، یورالوجی میں مارچ کے آخر میں گردہ ٹرانسپلانٹ کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ ہونا چاہیئے، راولپنڈی باقی تمام شہروں اور صوبوں سے بہت بہتر ہے، یونیورسٹی کا کردار خطے میں اہم ہے، 150 وینٹیلیٹرز اور ایم آر آئی مشینیں دستیاب ہیں، مری روڈ پر بھی تین بسیں چلائیں گے جن کیلئے اسٹیشنز بن رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *