Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیابرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

مکہ معاہدے کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے آج تہران کا دورہ کریں گے

تہران: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج 26 اکتوبر کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتِ حال، علاقائی کشیدگی اور باہمی رابطہ کاری پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم قالن کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کے بعد ایران اور تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔

تینوں ممالک نے اگست 2026 میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے میں رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

رواں ماہ ریاض میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی صلاحیتوں اور وسائل کی تیز رفتار تعیناتی کے انتظامات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

تہران میں ہونے والی ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور سعودی عرب کو حوثی حملوں کا سامنا ہے۔ تاہم ملاقات کے نتائج اور فریقین کے درمیان طے پانے والے معاملات کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *