Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمی

جمعیت علماء اسلام پاکستان قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے، قاری شاہ محمد

جمعیت علماء اسلام پاکستان قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے، قاری شاہ محمد
مولنا محمدخان شیرانی ملک میں حق اورسچ کاعلم بلندکرنے والی سیاسی شخصیت ہے مولوی عبدالوکیل حقیار
جمعیت علماء اسلام پاکستان تحصیل سرانان کے امیر قاری شاہ محمد جنرل سیکرٹری مولوی عبدالوکیل حقیار سرپرست اعلی حاجی امین اللہ آغا حضرت آغا نائب امیر مولوی نجیب اللہ سیکرٹری مالیات مولوی محمد ریاض سیکرٹری مالیات مولوی محمدابراھیم اطلاعات انجینئر عبدالھادی ترین سیکرٹری اطلاعات مولوی معاویہ سالار مولوی احمدشاہ معاون سالار مولوی محمد کامران آغا میڈیا کوآرڈینیٹر سیداکبرشاہ اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہبر مولنا محمدخان شیرانی ملک میں حق اورسچ کاعلم بلندکرنے والی سیاسی شخصیت ہے انہوں نے اپنےچالیس سالہ سیاسی دورمیں قوم کی صحیح اورحقیقی رہنمائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت اورقومی وحدت کیلئے جمعیت علماء اسلام پاکستان ملک میں سیاسی جدوجہد کررہے ہیں مولانا محمد خان شیرانی کی مخلصانہ جدوجہد نے جے یو آئی پاکستان کو صوبہ کی سب سے منظم سیاسی ودینی قوت بنادیاہے انہوں نے کہا کہ نظریاتی وفکری تشخص کی حفاظت کرنا محض ایک سیاسی نعرہ نہیں، بلکہ قومی وحدت کیلئے نظریاتی سیاست ناگزیرہوچکی ہے،لسانی وصوبائی اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے نظریاتی وفکری سیاست کوفروغ دیاجائے انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط فرسودہ اور جبرکی ٹولے سے نجات کیلئے نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد اور مولنا محمدخان شیرانی کے پیغام اور دعوتی مہم کو گھرگھر تک پہنچانا ہوگا جاگیردارنہ اورسرمایہ دارنظام سے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر استحصال کیاگیاہے انہوں نے مزیدکہا کہ مولنا محمدخان شیرانی کا اصل مقصد عوام میں حقیقی شعور اسلامی نظام کااحیاء اور معاشرتی و تہذیبی سطح پر مسلمانوں کے اندر سیاسی طورپر حقیقی اصلاح کرناہے مولنا محمدخان شیرانی کے اس دعوت اورپیغام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فریضہ سمجھ کر ملک کے سیاسی میدان میں اترے ہیں اس کرپٹ اورسرمایہ دارانہ دورمیں ورکروں پربھاری ذمہ داریاں عائدہوئی ہے جس میں ہمارے مرکزی قیادت نے تحصیل سرانان کے جنرل سیکرٹری مولوی عبدالوکیل حقیار کو جے یو آئی بلوچستان کا صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر کا انتخاب کیاہے جسے ہم خوش آئند قرار دیتے ہیں اوریہ امیدکرتے ہیں کہ انشاللہ العزیز موصوف مولنا محمدخان شیرانی کے پیغام کو سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر فرد فرد تک پہنچائینگے
انہوں نے مزید کہا کہ جماعتی کارکن نظریاتی وفکری سوچ کے ساتھ دعوتی مہم کوتیز کرے اورامت مسلمہ کی صحیح رہنمائی کریں مغربی فکروثقافت نے امت مسلمہ پرمختلف قسم کے یلغارکی ہے مغرب مسلمانوں کو فکری اورسیاسی لحاظ سے مسلمان قوم کو غلام بنانے کی کوشش کررہی ہے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *