Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمی

جھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانی

گنداواہ(رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت) ضلع جھل مگسی میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے مقامی صحافیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او گنداواہ ذوالفقار علی پندرانی اور ڈی ایس پی سرکل گنداواہ سومر خان جمالی بھی موجود تھے۔
ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں، تاکہ عوام کو بہتر پولیسنگ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایس پی جھل مگسی نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم سے متعلق اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس حکام کو فراہم کریں، تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے کردار کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کی اصلاح، عوامی مسائل کی نشاندہی اور انتظامیہ و عوام کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ پولیس عوامی مسائل کے حل اور علاقے میں امن و امان کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *