Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمی

میونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہ

میونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہ
صفائی ستھرائی اور بنیادی شہری سہولیات کی صورتحال پر شہریوں کا اظہارِ تشویش، متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل
سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) میونسپل کمیٹی روہڑی کے مالی معاملات اور بلدیاتی کارکردگی سے متعلق شہری حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سرکاری گاڑیوں، صفائی کی مشینری اور دیگر بلدیاتی امور کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں ہر ماہ بھاری اخراجات کیے جانے کے حوالے سے شفافیت کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی صورتحال پر بھی شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی روہڑی کے ایندھن کے اخراجات اور ان کے مقابلے میں فراہم کی جانے والی بلدیاتی سہولیات سے متعلق شہریوں اور سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے وضاحت اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز سے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات واضح ہونی چاہئیں، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مختص رقوم کس مقصد کے لیے اور کس حد تک استعمال کی جا رہی ہیں۔
شہری حلقوں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، گندے پانی کی نکاسی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے شکایات سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے اخراجات اور عملی کارکردگی میں شفافیت برقرار رکھنا ضروری ہے، تاکہ سرکاری وسائل کا استعمال عوامی مفاد میں یقینی بنایا جا سکے شہریوں اور سماجی حلقوں نے سندھ حکومت، محکمہ بلدیات، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ آڈٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی روہڑی کے گزشتہ کئی ماہ کے پٹرول اور ڈیزل کی خریداری کے ریکارڈ، ادائیگیوں کے بلوں، سرکاری گاڑیوں کے لاگ بکس، مشینری کے استعمال اور ایندھن کی فراہمی سے متعلق دستاویزات کی قواعد و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال کی جائے۔ اس عمل کے ذریعے ایندھن کے اخراجات اور ان کے استعمال کی تفصیلات کا تعین کیا جا سکے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا غیر جانب دارانہ جائزہ لے کر شفاف آڈٹ کرایا جائے اور اگر جانچ پڑتال کے دوران کسی مالی بے ضابطگی یا خلافِ ضابطہ ادائیگی کے شواہد سامنے آئیں تو متعلقہ افراد کو وضاحت کا موقع دیتے ہوئے قانون اور قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے۔ شہریوں نے یہ بھی زور دیا کہ آڈٹ کے نتائج اور اخراجات کی تفصیلات متعلقہ قوانین اور ضابطوں کے تحت عوام کے سامنے لائی جائیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز عوامی وسائل ہیں اور ان کا درست، شفاف اور مؤثر استعمال صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ میونسپل کمیٹی روہڑی کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ شہر میں صفائی ستھرائی اور بلدیاتی خدمات کی بہتری کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *