Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمی

عوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادق

عوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادق
عوام آزمائی ہوئی جماعتوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،عوام پاکستان پارٹی آمید کی کرن بن چکی ہے
عوام پاکستان پارٹی عوامی مسائل کے حل اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، صوبائی جنرل سیکرٹری
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی عوام کے لیے امید کی کرن بن چکی ہے، عوام آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس اور ان کی روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام اب ایسی سیاسی قیادت چاہتے ہیں جو اقتدار کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ بنائے اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔کوئٹہ میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، معاشی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، لیکن ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتیں عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہیں۔ عوام بار بار آزمائے گئے سیاسی تجربات سے نکل کر ایک ایسی متبادل قیادت کی تلاش میں ہیں جو عوام کی آواز بنے اور ان کے مسائل کو اپنی اولین ترجیح قرار دے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کو بااختیار بنانا، ملک میں بہتر حکمرانی کو فروغ دینا اور ایک ایسا نظام متعارف کرانے کے لیے جدوجہد کرنا ہے جس میں عام شہری کو عزت، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام پاکستان پارٹی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کرتی رہے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوام کے ساتھ مل کر ایک خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *