Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمی

بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیج

بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیج
پی بی 44 کو ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ایک مثالی حلقہ بنائیں گے، رکن بلوچستان اسمبلی
پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔وفود سے بات چیت
کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، جس کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت، جمہوریت کا استحکام اور ملک و صوبے کی ترقی و خوشحالی ہے۔ بلوچستان کی خوشحالی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، کوئٹہ میں آپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم عوامی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقے میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد صرف ترقیاتی اعلانات کرنا نہیں بلکہ ایسے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہے جن کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں اور لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے۔ میر عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کو ایک مثالی ایریا بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں، بنیادی شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے عوامی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کی شکایات اور ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھ کر ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور محروم طبقات کی نمائندگی کو اپنی سیاست کا مرکز بنایا ہے۔ بلوچستان قدرتی وسائل، باصلاحیت نوجوانوں اور بے پناہ امکانات سے مالامال صوبہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر علاقے اور ہر طبقے تک پہنچائے جائیں۔ تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔میر عبیداللہ گورگیج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے حلقہ پی بی 44 کی ترقی اور بلوچستان کی خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ عوامی اعتماد کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اور کوشش ہوگی کہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی امیدوں پر پورا اترا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *