Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمی

محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان میں ترقیوں پر سوالات، سینئر ملازمین سراپا احتجاج

محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان میں ترقیوں کے عمل اور سینیارٹی لسٹ پر تحفظات، سینئر ملازمین کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے

لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں)محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے اجلاس مبینہ طور پر خاموشی سے منعقد کرنے، ملازمین کو ترقی دینے اور سینیارٹی لسٹ کی تیاری میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے سینیارٹی لسٹ کو واضح اور شفاف انداز میں سامنے نہ لانا بھی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ملازمین کے مطابق سینیارٹی کا تعین محض تعلیمی اسناد کی بنیاد پر کرنے کے بجائے متعلقہ سروس رولز، ملازمت کی مدت، تقرری کی تاریخ اور دیگر قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ میں ایسے متعدد کلاس فور ملازمین موجود ہیں جو گزشتہ 18 سال سے زائد عرصے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، لیکن ان کے مطابق بعض جونیئر ملازمین کو ترقی دے دی گئی، جبکہ طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے سینئر ملازمین اپنے حق کے منتظر ہیں۔
ملازمین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر سینیارٹی اور ترقیوں کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا گیا ہے تو پھر سینیارٹی لسٹ کو تمام متعلقہ ملازمین کے سامنے لانے اور ترقیوں کے معیار کو واضح کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ سینیارٹی لسٹ کو خفیہ رکھنا یا ملازمین کو اس تک رسائی نہ دینا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔
متاثرہ ملازمین نے محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی سی کے اجلاسوں، ترقیوں کے طریقہ کار اور سینیارٹی لسٹ کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سینیارٹی لسٹ کو متعلقہ قواعد کے مطابق مرتب کرکے عام کیا جائے، تاکہ ہر ملازم کو اپنی پوزیشن معلوم ہو اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر ترقیوں کے عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی سامنے آئے تو اس کی اصلاح کرتے ہوئے مستحق اور اہل ملازمین کو ان کا قانونی حق دیا جائے۔ سینئر کلاس فور ملازمین کی طویل خدمات اور تجربے کو نظرانداز کرنے کے بجائے ان کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ملازمین نے واضح کیا کہ وہ ترقیوں کے خلاف نہیں بلکہ شفاف، منصفانہ اور قواعد کے مطابق ترقیوں کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ میں میرٹ، سینیارٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے، تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اور ادارے میں اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔ملازمین نے محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر سینیارٹی لسٹ اور ڈی پی سی کے فیصلوں کا بغور جائزہ لیا جائے اور کسی بھی مستحق ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دی جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *