Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

نوجوان بیٹی کے اندوہناک قتل کا معاملہ، سوگوار ماں کا قرآن پاک اٹھا کر انصاف کا مطالبہ

نوجوان بیٹی کے اندوہناک قتل کا معاملہ، سوگوار ماں کا قرآن پاک اٹھا کر انصاف کا مطالبہ
مقتولہ ناہید اختر کو اس کے شوہر سیف خان نے پسٹل کے فائر سے قتل کیا، ایف آئی آر درج
متاثرہ خاندان کا بدعنوان تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اقبال سیال پر ملزم کو بچانے اور رشوت لینے کا سنگین الزام، فوری تبدیلی کا مطالبہ

جھنگ (نمائندہ خصوصی)ضلع جھنگ کے علاقے تھانہ قادر پور کی حدود منڈی شاہ جیونہ (سکندر آباد مہار والی) میں پیش آنے والے نوجوان بیٹی کے دل دہلا دینے والے قتل کے معاملے میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اقبال سیال کا کردار انتہائی مشکوک اور تاریک سامنے آیا ہے، جو مبینہ طور پر رشوت لے کر مرکزی قاتل کو بچانے کی مکروہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ منڈی شاہ جیونہ سکندر آباد کی رہائشی بوڑھی خاتون کوثر پروین نے اپنے شوہر محمد نواز بلوچ اور بیٹے فراز کے ہمراہ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قرآن پاک پر حلفیہ انکشاف کیا ہے کہ اس کی بیٹی ناہید اختر کو اس کے اپنے شوہر (داماد) سیف خان بلوچ نے پسٹل سے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا، جس کی گولی مقتولہ کے پیٹ میں لگی اور جسم کو چیرتی ہوئی پار ہو گئی۔ اس سفاکانہ قتل کا مقدمہ تھانہ قادر پور میں ایف آئی آر نمبر 580/26 کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جہاں اگرچہ ایس ایچ او تھانہ قادر پور شاہد امیر لدھیانہ تعاون کر رہے ہیں، لیکن اس مقدمے کے اصل تفتیشی افسر (IO) سب انسپکٹر محمد اقبال سیال نے قانون اور اپنے منصب کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر محمد اقبال سیال غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کے بالکل برعکس، قاتل ملزم سیف خان کو تحفظ فراہم کرنے اور بھاری رشوت کے عوض مک مکا کرنے میں دن رات مصروف ہے، جس کی وجہ سے انصاف کا خون ہو رہا ہے۔ سوگوار ورثاء نے اعلیٰ حکام بالخصوص ڈی پی او جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس بدعنوان اور رشوت خور تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اقبال سیال کو فوری طور پر تھانہ قادر پور سے ہٹایا جائے تاکہ اس اندوہناک قتل کی شفاف تحقیقات ہو سکیں اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *