Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

پنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر موانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا سراج الدین سنئیرنائب امیرمولانا محمد احمد حقانی ناٸب امیر مولانا شاہ محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حلیم شاہ مولانا عبدالاحدکبدانی میرمبارک محمدحسنی مولانا جمعہ خان مولانا رحمت اللہ حقانی مولانامحمدانور مولانا عبدالمالک اندڑ صوباٸی سالار حاجی شیرجان کاکڑ اسراراللہ ساسولی مولانامحمدصادق نے کہاکہ آٹا کی آڑ میں دکانداروں پر چھاپے مسئلے کا پائیدار حل نہیں۔ ​پنجاب حکومت کی آٹا ترسیل پر پابندی سے عوام آٹا مہنگا خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے صوباٸی حکومت پابندی ختم کرنےپر پنجاب سے مطالبہ کرے۔ بلوچستان آٹا اور گندم کی ترسیل کے دوران چیک پوسٹوں پر رشوت ستانی اور ناجائز تحویل سے آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوتاجارہا ہے آٹا کی ترسیل پرتاجروں اور ٹرانسپورٹرز بھاری رقم رشوت کی وصولی ظلم کا انتہا ہے جس کی باعث آٹا مہنگا ہوتی جارہی ہے گرانفروشی کی روک تھام کے نام پر چھوٹے دکانداروں اور رٹیلرز پر چھاپے مارنا اور جرمانے عائد کرنا مسئلے کا اصل حل نہیں ہے۔ فلور ملز اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام دینے کے بجائے دکانوں پر چھاپے مار کر چالان کاٹتی ہے اور بھاری جرمانے عائد کرتی ہے، جس سے چھوٹا تاجر معاشی بدحالی کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یا سندھ سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹیں، چیک پوسٹوں پر رشوت سے آٹے کا شدید بحران اور قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی باعث آٹا غریب کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے حکومت آٹا اور گندم سپلائی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کرے تاکہ بلوچستان کے غریب عوام کیلئے آٹا اور گندم باآسانی اور کم سے کم قیمت پر فراہم کیا جاسکے۔ ڈرائیورز اور تاجر چیک پوسٹوں پر دی جانے والی رشوت کا خرچ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں شامل کر دیتے ہیں، جس سے بلوچستان میں عام صارف کو مہنگا آٹا خریدنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کی دوسرے صوبوں ترسیل پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی، جبکہ غذائی ضروریات گندم اور آٹے کی بلوچستان آمد پر سخت پابندیاں اور رکاوٹیں کھڑی کرنا پھر کہاں کا قانون ہے حکومت اس ناروا اقدامات پر نوٹس لیے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور گندم سپلائی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کرے تاکہ بلوچستان کے غریب عوام کیلئے آٹا اور گندم باآسانی اور کم سے کم قیمت پر فراہم کیا جاسکے۔ آٹا اور گندم کی سپلائی میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *