Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

ملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غور

ملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد.چئیرمین ایڈوکیٹ افتخار احمد اعوان نے اجلاس کی حمایت کی

اجلاس میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم

کراچی (رپورٹ نادر وسیر) ملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں صحافیوں کو درپیش مسائل تنظیمی امور، ضابطۂ اخلاق دستور اور پینل کی رجسٹریشن سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

اجلاس کے دوران صحافیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں صحافی عزرا راجپوت شہزادو مستوئی اور نادر وسیر کے نام زیرِ غور آئے۔ اجلاس میں شریک تمام ساتھیوں سے رائے لی گئی جس کے بعد باقاعدہ رائے شماری کے ذریعے تین رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا

اجلاس میں نئے ممبران نے بھی شمولیت اختیار کی اس موقع پر صدر علی بلیری نے پینل کے ضابطۂ اخلاق اور دستور کا اعلان کرتے ہوئے تنظیمی نظم و ضبط، باہمی احترام اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا

صدر علی بلیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی تنظیم کی بنیادی ذمہ داری صحافیوں کی عزت، ناموس اور وقار کا تحفظ کرنا ہے تنظیم کوئی بھی ہو اور کسی کی بھی ہو اس کا مقصد صحافی برادری کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونا چاہیے ملیر جرنلسٹ پینل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ باہمی اتحاد اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا

اجلاس میں جنرل سیکریٹری گل اشتیاق اعوان طبیعت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کر سکے شرکاء نے صحافی ڈاکٹر بشارت کی والدہ کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا بھی کی

پینل کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے ایڈووکیٹ چیئرمین افتخار احمد اعوان سے بھی بات چیت کی گئی تاکہ تنظیمی معاملات کو قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے

اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے حلف برداری میں حصہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملیر جرنلسٹ پینل کے نام وقار اور ساکھ کو برقرار رکھیں گے تنظیمی ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں گے اور پینل کی ترقی و استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

اجلاس کے اختتام پر صدر علی بلیری نے دعا کروائی اور صحافی برادری کے اتحاد کامیابی ترقی اور تمام ساتھیوں کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *