Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزم

میرپورخاص(عباس آرائیں)
​کلب کے تمام اراکین کو نظم و ضبط قائم رکھنے پر شاندار خراج تحسین؛ صحافت معاشرے کی بیدار آنکھ اور زبان ہے، حیات قریشی
​تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب میرپورخاص میں کلب کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد خان کی زیر صدارت ایک اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اجلاس میں صدر حیات قریشی، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی شاہ اور جنرل سیکریٹری اقبال سولنگی سمیت تمام عہدیداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر سرپرست آفاق احمد خان نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کٹھن حالات میں صحافت کے فرائض سر انجام دینا ایک انتہائی دشوار اور مشکل ترین کام ہے، انہوں نے نیشنل پریس کلب میرپورخاص سے وابستہ تمام صحافیوں کو مثالی ڈسپلن اور نظم و ضبط کے دائرے میں رہ کر کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی پیشہ ورانہ لگن اور وقار کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر صدر حیات قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنا صحافتی کردار ادا کرنے میں مزید نکھار پیدا کریں کیونکہ کسی بھی زندہ اور بیدار معاشرے کی آنکھ اور زبان صحافی ہی ہوتا ہے۔ اجلاس کے دوران تمام شرکا نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے مفید اور بہترین تجاویز بھی پیش کیں، اس پروقار اجلاس میں صدر حیات قریشی، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی شاہ، جنرل سیکریٹری اقبال سولنگی، جوائنٹ سیکریٹری مبین چانہیوں، شہریار بلند، وسیم خانزادہ، جاوید اقبال، اسلم مہر، محمد اجمل، رامچند، اقبال میمن، امام الدین شاہ اور اویس احمد شیخ سمیت دیگر نامور صحافی بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *