Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

قلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئے

ضلع قلات کے علاقے گیڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایدھی فانڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ 23 ستمبر کو صبح تقریبا 7 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ ایدھی فانڈیشن کی ہائی ایس ایمبولینس نمبر EA-2008 سول اسپتال قلات سے تقریبا 110 کلومیٹر دور گیڈر کے علاقے میں ایک خاتون کی میت منتقل کرنے کے بعد واپس ایدھی قلات سینٹر آرہی تھی کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد ایمبولینس کو اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ایمبولینس اور اس میں موجود عملے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور مسلح افراد کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ ایمبولینس کی بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *