Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

پشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے پشتون کلچرل ڈے کے موقع پر پشتون قوم سمیت صوبے بھر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت صدیوں پر محیط شاندار تاریخ، روایات، اقدار، زبان، مہمان نوازی اور رواداری کی آئینہ دار ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پشتون کلچرل ڈے منانے کا مقصد اپنی ثقافتی شناخت اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ نئی نسل کو اپنی تہذیب و روایات سے روشناس کرانا ہے۔ پشتون معاشرے کی روایتی اقدار میں عزت، اخوت، مہمان نوازی، جرگہ، برداشت اور باہمی احترام کو نمایاں مقام حاصل ہے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور اقوام کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تہذیبی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوں۔ پشتون نوجوان اپنی زبان، ثقافت اور روایات سے جڑے رہتے ہوئے تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ پشتون ثقافت کے مثبت پہلوں، تاریخی ورثے اور روایتی اقدار کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں۔پارلیمانی سیکرٹری نے پشتون کلچرل ڈے کی مناسبت سے پشتون قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ثقافتی تنوع پاکستان کی خوبصورتی ہے، جسے باہمی احترام اور اتحاد کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *