Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانی

ملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، مالی سال 2026 کے دوران ملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ نجی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.2 فیصد تھی، جو مالی سال 2026 میں بڑھ کر 3.7 فیصد ہوگئی۔ بینک نے مالی سال 2027 میں بھی شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خدمات، مینوفیکچرنگ، زراعت اور نجی سرمایہ کاری نے معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باوجود مالی سال 2026 میں زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی۔

اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے ملک کی بیرونی مالیاتی پوزیشن بھی مضبوط ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس اینڈ پی اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی، جبکہ اپریل اور مئی 2026 کے دوران پاکستان نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں دوبارہ رسائی حاصل کی۔

اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2026 میں اوسط مہنگائی 7.1 فیصد رہی، تاہم مالی سال 2027 میں یہ شرح 8.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جو اسٹیٹ بینک کے 5 سے 7 فیصد کے ہدف سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع شدت اختیار کرنے سے پاکستان کے لیے توانائی کی درآمدی لاگت بڑھ سکتی ہے۔ خلیجی ممالک میں روزگار کے مواقع متاثر ہونے کی صورت میں پاکستان آنے والی ترسیلات زر پر بھی دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق دوبارہ کفایت شعاری کے اقدامات معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتے ہیں، جبکہ عالمی مالیاتی حالات، ٹیکس وصولیوں اور موسمیاتی خطرات بھی معیشت کے لیے اہم چیلنجز ہیں۔ توانائی کے شعبے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات میں تاخیر بھی معاشی استحکام کے لیے خطرہ قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی اور بیرونی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اصلاحات پر مسلسل اور مؤثر عملدرآمد ضروری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *