Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

لورالائی(میاں محمد عامر بشیر آرائیں) سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی اور خادمِ لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے لورالائی پریس کلب کے صحافی میاں محمد عامر بشیر آرائیں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی کی ترقی، عوامی مسائل کے حل، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ بہت جلد لورالائی میونسپل کمیٹی کو میونسپل کارپوریشن جبکہ میختر شہر کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کے عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔
حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ لورالائی اور میختر کے عوام نے ہمیشہ ہمیں اپنے اعتماد سے نوازا ہے اور ہم عوامی اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت، علاقے کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انتخابی وعدوں کو عملی شکل دینے کے لیے مختلف سطحوں پر مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور ان شاء اللہ عوام جلد اس کے مثبت نتائج دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لورالائی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ ملنے سے شہری مسائل کے حل، بلدیاتی نظام کی بہتری اور ترقیاتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں مدد ملے گی، جبکہ میختر کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے سے وہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لورالائی میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، نکاسی آب کے نظام میں بہتری، صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، بجلی کے مسائل، اسٹریٹ لائٹس، صحت، تعلیم، کھیلوں کی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے بھی متعلقہ حکام سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوانوں کو سرکاری و نجی شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے، ہنر مندی کو فروغ دینے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مقامی افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے نوجوان باصلاحیت ہیں، انہیں مناسب مواقع اور وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ پورے علاقے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لورالائی میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات، تعلیمی اداروں میں بنیادی ضروریات، طالب علموں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ اسی طرح دیہی علاقوں کو بھی ترقی کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے تاکہ شہری اور دیہی آبادی کے درمیان سہولیات کا فرق کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، زیتون کی کاشت، مال مویشی، تجارت اور دیگر مقامی معاشی شعبوں کو فروغ دے کر بھی لوگوں کے لیے روزگار اور آمدن کے نئے ذرائع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ لورالائی کے وسیع وسائل اور جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ لورالائی اور میختر میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سڑکوں کی تعمیر و توسیع، پانی کے منصوبوں، نکاسی آب، صحت، تعلیم، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں مزید کام کیا جائے گا۔ ان منصوبوں سے نہ صرف شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ روزگار کے نئے مواقع، بڑے ترقیاتی منصوبے اور شہری سہولیات میں بہتری مل کر لورالائی کا نقشہ بدل دیں گے اور عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہمارا مقصد صرف منصوبوں کا اعلان کرنا نہیں بلکہ انہیں عملی شکل دینا اور عوام کو ان کے ثمرات پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لورالائی اور میختر کے عوام کے بڑے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل تک بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں لورالائی کے عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *