Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے، ڈی سی لورالائی

لورالائی(میاں محمد عامر بشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی صورتحال، تدریسی و انتظامی امور، اساتذہ کی حاضری، اسکولوں کی مانیٹرنگ، تعلیمی اداروں کی عمارات و اراضی کے تحفظ اور شعبۂ تعلیم میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران کی جانب سے ضلع میں تعلیمی اداروں کی موجودہ صورتحال، اسکولوں کی مانیٹرنگ، اساتذہ کی حاضری اور دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مختلف اسکولوں میں درپیش مسائل، انتظامی رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں سرکاری اسکولوں کی عمارات اور قیمتی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری اسکولوں کی عمارات اور اراضی کا ریکارڈ باقاعدگی سے چیک کیا جائے، جہاں کہیں غیر قانونی قبضے یا تجاوزات کی نشاندہی ہو وہاں قانون اور قواعد کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی اراضی عوامی اثاثہ ہے، جس کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

اجلاس میں اساتذہ کی غیر حاضری کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی بروقت حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کا تسلسل تعلیمی نظام کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے، جبکہ باقاعدگی سے حاضری دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور مؤثر نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں کی مانیٹرنگ اور باقاعدہ معائنوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف کاغذی رپورٹس پر انحصار کرنے کے بجائے تعلیمی اداروں کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے افسران اور مانیٹرنگ ٹیمیں باقاعدگی سے فیلڈ کا دورہ کریں۔ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی موجودگی، تدریسی عمل، بنیادی سہولیات اور صفائی سمیت دیگر ضروری امور کا موقع پر جائزہ لیا جائے تاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں شعبۂ تعلیم میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعلیمی شعبے میں سرگرم تمام غیر سرکاری تنظیمیں محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطے اور باہمی ہم آہنگی کے تحت اپنی سرگرمیاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ ان کے منصوبوں سے طلبہ اور تعلیمی اداروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے ہر معاملے پر واضح لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور ذمہ دار افسران کو مقررہ مدت کے اندر اہداف مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں محض رپورٹس اور یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات اور ان کے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے واضح کیا کہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس تک آج کے اجلاس میں زیرِ بحث تمام اہم امور پر زمینی سطح پر واضح، عملی اور قابلِ ذکر پیش رفت نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام فیصلوں پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور آئندہ اجلاس میں ہر معاملے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ، اسکول انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ ذمہ داری کے احساس کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، اساتذہ کی حاضری، مؤثر مانیٹرنگ اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور ضلع لورالائی میں تعلیمی اداروں کی بہتری، تعلیمی معیار بلند کرنے اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ ادا کریں تاکہ تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلی کے اثرات براہِ راست اسکولوں اور طلبہ تک پہنچ سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *