Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہ

صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں ملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری ہےجس کے تحت کوئٹہ اور لورالائی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دودھ کی دکانوں، دودھ بردار گاڑیوں اور سپلائی ذرائع کی بھرپور چیکنگ کی۔نوحصار، خیزی چوک، خدائیداد روڈ، کاسی روڈ، کواری روڈ اور ملحقہ علاقوں سمیت لورالائی میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 64 فوڈ بزنس یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 14 یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔موبائل لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر 12,520 لیٹر دودھ اور 600 کلو دہی کی فوری جانچ کی گئی۔ ٹیسٹنگ کے دوران ملاوٹ اور ناقص معیار ثابت ہونے پر 320 لیٹر دودھ اور 60 کلو دہی موقع پر تلف کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور اسکمڈ ملک پاؤڈر کے استعمال کے شواہد سامنے آئے۔لورالائی میں 7 دودھ کی دکانوں کے خلاف پانی کی ملاوٹ، اسکمڈ ملک پاؤڈر، ناقص صفائی اور بی ایف اے لائسنس کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔کوئٹہ میں دودھ بردار گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، دودھ کی دکانوں اور مشتبہ مقامات جہاں سے دودھ سپلائی کیا جارہاتھا کی اسنیپ چیکنگ کی گئی، جبکہ متعدد کاروباری مراکز کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دودھ کی سپلائی چین میں صفائی، ذاتی حفظانِ صحت، مناسب اسٹوریج اور بی ایف اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے حبیب اللہ خان نے واضح کیا ہے کہ ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کی فروخت و سپلائی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،عوام کو محفوظ اور معیاری دودھ و دیگر ڈیری مصنوعات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، حالیہ جاری مہم کا مقصد ملاوٹ کےمکروہ دھندے کا مکمل خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر فوری جانچ اور دودھ کی سپلائی چین کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا جبکہ ملاوٹ اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *