Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئے

علیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتار

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئی۔ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کے علاوہ علیمہ خان کے دونوں بیٹوں شیرشاہ اور شاہ ریز کو بھی حراست میں لیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو اہلخانہ سمیت حراست میں لے کر بکتر بند گاڑی کے ذریعے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں بعض اہلخانہ اور بچوں کو رہا کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 30 روز کے لیے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم نورین اور عظمیٰ کے حوالے سے گرفتاری کے احکامات کی تفصیلات پر ابتدائی طور پر مکمل وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔

اس سے قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بھی لاہور میں حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے علیمہ خان کی 30 روزہ حراست کا حکم ایم پی او کے تحت جاری کیا گیا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *