Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانیزیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانی

فرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد

گنداخہ:( نامہ نگار ) سیاسی و سماجی رہنماء عادل حسین جمالی، میر فہیم خان رند اور دیگر عوامی حلقوں نے گنداخہ کے سینئر صحافی تحصیل پریس کلب گنداخہ کے چیئرمین فرید احمد قمبرانی کو پاکستان میڈیا کونسل ڈسٹرکٹ اوستا محمد کا ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ فرید احمد قمبرانی ایک متحرک، باصلاحیت اور ذمہ دار صحافی کی حیثیت سے عرصہ دراز سے علاقے کے عوامی مسائل، بنیادی سہولیات کی صورتحال اور دیگر اہم علاقائی امور کو صحافتی پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ان کی صحافتی خدمات اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی اہم ذمہ داری سونپا جانا ان کی صحافتی صلاحیتوں اور خدمات پر اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ فرید احمد قمبرانی اپنی نئی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے، صحافی برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور علاقائی عوام کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مزید کہا کہ مضبوط اور ذمہ دار صحافت معاشرے کے مسائل کی نشاندہی اور عوامی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے فرید احمد قمبرانی کے لیے نئی ذمہ داری پر کامیابی کی دعا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ صحافتی اصولوں اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی خدمات کا سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *