Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئیمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئی

بیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل

بیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل
بیوٹمز سٹی کیمپس کسی فرد یا حکومت کی نہیں، عوام اور آنے والی نسلوں کا قومی اثاثہ ہے۔
تعلیمی و تحقیقی زمینوں کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پشتونخوانیب انجنئیرز
کوئٹہ : پشتونخوا نیب انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹس فورم کے سیکرٹری انجینئر اسلم مندوخیل نے بیوٹمز کے سٹی کیمپس کو کسی دوسرے سرکاری ادارے کے حوالے کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی، تکنیکی اور تحقیقی اثاثوں کو محدود کرنے کے فیصلے بلوچستان کے تعلیمی مستقبل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹمز صوبے کا ایک اہم اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جہاں ہزاروں طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں اور موجودہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یونیورسٹی کو مزید جگہ، جدید لیبارٹریاں اور نئے تعلیمی و تحقیقی شعبے فراہم کیے جائیں، نہ کہ اس کے موجودہ کیمپس اور اثاثے کم کیے جائیں۔ انجینئر اسلم مندوخیل نے کہا کہ بیوٹمز سٹی کیمپس کے معاملے کے ساتھ ساتھ ماضی میں بھی صوبے کی قیمتی سرکاری اور تعلیمی زمینوں کے استعمال سے متعلق مختلف سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ زرعی تحقیق کے لیے مختص اراضی کے نجی اداروں کو لیز پر دیے جانے، اسپنی روڈ پر واقع خان شہید انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور سمبلی روڈ پر موجود سرکاری تعلیمی عمارتوں سے متعلق فیصلوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اور قومی اثاثوں کے استعمال کے فیصلے مکمل شفافیت، واضح قانونی طریقہ کار اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے وسط میں تاریخی گرلز اسکول اور اس سے وابستہ تاریخی و مذہبی ورثے سے متعلق ماضی کے فیصلے بھی ہمارے اجتماعی تعلیمی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات پیدا کرتے ہیں۔ ایسے تاریخی مقامات جو دہائیوں سے تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت رہے ہوں، ان کے بارے میں کسی بھی فیصلے میں تاریخی حیثیت، عوامی مفاد اور مستقبل کی نسلوں کے حقوق کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔ انجینئر اسلم مندوخیل نے حکومت بلوچستان، گورنر و چانسلر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ بیوٹمز سٹی کیمپس کو کسی دوسرے ادارے کے حوالے کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کی تعلیمی و تحقیقی زمینوں اور تاریخی ورثے سے متعلق ماضی اور حال کے تمام فیصلوں کا شفاف اور غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *