Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاحگنداواہ: ڈی ایچ او آفس میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقادقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں کارروائی، قیمتی مشینری جلا دیپاکستان میں روڈ شوز کے ذریعے آذربائیجان کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دیا گیاٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمسلم باغ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاحگنداواہ: ڈی ایچ او آفس میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقادقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں کارروائی، قیمتی مشینری جلا دیپاکستان میں روڈ شوز کے ذریعے آذربائیجان کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دیا گیاٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

مسلم باغ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح

آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ میں ایک جدید اور سہولیات سے آراستہ آئی ٹی لیب کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حلقے کے ہر دلعزیز ممبر صوبائی اسمبلی جناب مولوی نور اللہ صاحب تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کیا۔

تقریب میں ڈی او ای قلعہ سیف اللہ جناب غلام محمد صاحب، ڈی ڈی او جناب محبوب شاہ صاحب، ڈی ڈی او جناب ملک مجید صاحب اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ESP یونیسیف ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ جناب حمید اللہ کاکڑ صاحب* نے بطور معزز مہمانان گرامی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سکول کے طلباء نے شاندار سکاؤٹ پریڈ، پی ٹی شو اور بہترین معلوماتی لیکچرز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

ایم پی اے مولوی نور اللہ صاحب اور محکمہ تعلیم و یونیسیف کے افسران نے طلباء کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ اپنے خطاب میں ایم پی اے صاحب نے کہا کہ جدید دور آئی ٹی کا دور ہے، مسلم باغ کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تقریب کے اختتام پر ادارے کے قابل احترام پرنسپل جناب شفیع اللہ صاحب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *