Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاحگنداواہ: ڈی ایچ او آفس میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقادقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں کارروائی، قیمتی مشینری جلا دیپاکستان میں روڈ شوز کے ذریعے آذربائیجان کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دیا گیاٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمسلم باغ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاحگنداواہ: ڈی ایچ او آفس میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقادقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں کارروائی، قیمتی مشینری جلا دیپاکستان میں روڈ شوز کے ذریعے آذربائیجان کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دیا گیاٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

گنداواہ: ڈی ایچ او آفس میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

گنداواہ(رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت)ڈی ایچ او آفیس گنداواہ میں پولیو سے بچاؤ اور عوامی آگاہی کے حوالے سے سیشن منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی اور کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر خاور ندیم نے صحافی برادری اور کمیونٹی نمائندگان کو پولیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔
سیشن میں شرکاء کو پولیو کے خطرات، اس سے بچاؤ اور بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ آفیسرز نے بتایا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، جس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے صحافی برادری اور کمیونٹی افراد سے کہا کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں، خصوصاً والدین تک پہنچائیں اور انہیں ترغیب دیں کہ 21 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔
محکمہ صحت کے حکام نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو مہم شروع ہوتے ہی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھیں اور پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *