Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

کوہٹہ () سینئر صحافی و یو این اے کے بیوروچیف نصیر احمد خان کاکڑ پر تشدد قابلِ مذمت ہےصحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے تشدد میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوہٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات وامیر نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ خان جتک اور یونٹ کے مجلس عاملہ کے کےاراکین نے سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر تشدد کے واقعے پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے میں عوامی مسائل، ناانصافیوں اور مظلوم طبقات کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچانے کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں ایسے میں صحافیوں کو تشدد، دھمکیوں اور دیگر دباؤ کا سامنا کرنا انتہائی تشویشناک امر ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں آزادانہ اور بلاخوف انجام دینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صحافی پر تشدد صرف ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ آزادیٔ صحافت اور اظہارِ رائے کے حق پر بھی اثرانداز ہوتا ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ نصیر احمد خان کاکڑ پر تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں بلا تاخیر گرفتار کیا جائے جبکہ متاثرہ صحافی کو مکمل قانونی و حفاظتی معاونت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اپنے ساتھی صحافی کے ساتھ کھڑی ہے اورصحافیوں کو درپیش مسائل دھمکیوں اور تشدد کے واقعات پر خاموش نہیں رہا جائے گاانہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنا کر ہی آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے، حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے

جاری کردہ شعبہ اطلاعات جمعیت علمائے اسلام ضلع کوہٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کوہٹہ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *