Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چمن (پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی نے کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین کی طویل عرصے سے بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین سروس کو بلا تاخیر بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین چمن اور گردونواح کے غریب، متوسط اور عام شہریوں کے لیے انتہائی اہم سفری سہولت ہے، جس سے روزانہ مزدور، طلبہ، مریض، سرکاری ملازمین اور دیگر شہری استفادہ کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کی بندش کے باعث عوام کو مہنگے سفری ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس سے پہلے ہی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ چمن جیسے سرحدی علاقے کے عوام کے لیے سستی اور محفوظ سفری سہولت کی عدم دستیابی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ اسلم اچکزئی نے کہا کہ کوئٹہ تا چمن ریلوے روٹ عوام کے لیے تاریخی اور اہم سفری رابطہ ہے، اس لیے پسنجر ٹرین کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیا جائے۔ حکومت اور ریلوے حکام عوامی نمائندوں اور شہریوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ٹرین سروس کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوام کے بنیادی حقوق اور سہولیات کے حصول کے لیے آئینی، جمہوری اور پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اگر ٹرین سروس کی بحالی کے مطالبے پر فوری پیش رفت نہ ہوئی تو عوامی مفاد میں پُرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین سروس فوری بحال کرکے چمن کے عوام کو سستی، محفوظ اور باعزت سفری سہولت فراہم کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *