Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہکوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہ

سیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیض

کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض نے 21 ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی، ڈویڑنل ڈائریکٹر صحت، ڈویژنل پولیو آفیسر ڈاکٹر اشرف، ڈی ایچ او سیوی ڈاکٹر قادر ہارون سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، جس کے لیے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران محکمہ صحت اور پولیو پروگرام کی ٹیمیں ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو لازمی طور پر پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلوائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *