Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہکوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہ

سینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رند

سیوی(نامہ نگار) سینئر صحافی و یو این اے کے بیوروچیف نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابلِ مذمت ہےصحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے تشدد میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکٹری و ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سیوی کے صدر میر اللہ داد رند نے اپنے مذمتی بیان میں کیاانہوں نے سینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد کے واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے میں عوامی مسائل، ناانصافیوں اور مظلوم طبقات کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچانے کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں ایسے میں صحافیوں کو تشدد، دھمکیوں اور دیگر دباؤ کا سامنا کرنا انتہائی تشویشناک امر ہےمیر اللہ داد رند نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں آزادانہ اور بلاخوف انجام دینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صحافی پر تشدد صرف ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ آزادیٔ صحافت اور اظہارِ رائے کے حق پر بھی اثرانداز ہوتا ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ نصیر احمد کاکڑ پر تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں بلا تاخیر گرفتار کیا جائے جبکہ متاثرہ صحافی کو مکمل قانونی و حفاظتی معاونت فراہم کی جائے صدر ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ نے کہا کہ صحافی برادری اپنے ساتھی صحافی کے ساتھ کھڑی ہے اورصحافیوں کو درپیش مسائل دھمکیوں اور تشدد کے واقعات پر خاموش نہیں رہا جائے گاانہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکےمیر اللہ داد رند نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنا کر ہی آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے، حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *