Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہ

جھل مگسی نواب مگسی ریسٹ ہاؤس اور پولیس تھانہ کوٹڑہ پر مسلح افراد کا حملہ، شدید فائرنگ راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ، علاقے میں خوف و ہراس؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ڈیرہ مراد جمالی (ہمارا بلوچستان نیوز) ضلع جھل مگسی کے علاقے نفور میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے نجی ریسٹ ہاؤس اور پولیس تھانہ کوٹڑہ پر راکٹ لانچروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے نفور کے علاقے میں واقع نواب مگسی ریسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا، جہاں موجود سکیورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کی فائرنگ کا جوابی فائرنگ سے جواب دیا۔ حملے کے دوران مبینہ طور پر راکٹ بھی داغے گئے، جبکہ شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد حسین مگسی، میر جعفر خان مگسی اور مگسی قبیلے کے دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے جھل مگسی کے تھانہ کوٹڑہ پر بھی حملہ کیا گیا، جہاں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حکام کے مطابق علاقے میں تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور صورتحال کشیدہ ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ضلع بھر کے اہم راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملے میں جانی و مالی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر حتمی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *