Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

سیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیل

ورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میرے چالیس سالہ سیاسی کیرئیر نے یہی سبق دیا ہے کہ سیاسی قیادت کی اصل عظمت اقتدار کی بجائے عوام کے اعتماد، اور خدمت میں پوشیدہ ہے۔ ہم وہ لوگ ہیں جو عوام کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ محسوس کرتے ہیں۔ میری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت رہی ہے۔ سیاست کو ذاتی مفاد یا اقتدار کے حصول کا ذریعہ بنانے کے بجائے اسے انسانوں کی زندگی بہتر بنانے، نئی نسل کو مواقع فراہم کرنے اور معاشرے کی تعمیر کا وسیلہ بنانے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا¶س کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات میرے باعث اطمینان ہے کہ اپنی سیاسی زندگی میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں میرے ہاتھوں سے ایسے متعدد تاریخی منصوبے پای? تکمیل تک پہنچے جن سے آج مختلف اضلاع کے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ میرے نزدیک کسی منصوبے کی اصل کامیابی اس کی عمارت نہیں بلکہ اس سے پیدا ہونے والا انسانی فوائد ہیں۔ میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ان تناور درختوں کا سایہ اور ان کے ثمرات ہماری آنے والی کئی نسلوں تک پہنچتے رہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تعلیم میری سب سے بڑی ترجیح اور میرے سیاسی وژن کا بنیادی ستون ہے کیونکہ سڑکیں، عمارتیں اور پل معاشرے کو سہولت دے سکتے ہیں مگر تعلیم انسان کو اپنی تقدیر بدلنے کی طاقت دیتی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں جن درجنوں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی ہیں وہ آج وقت کے ساتھ تناور درخت بن چکے ہیں۔ ان اداروں سے نکلنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات صرف اپنے خاندانوں کا مستقبل نہیں سنوار رہے بلکہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایک سکول کی بنیاد دراصل ایک نسل کی بنیاد ہوتی ہے، ایک کالج کی تعمیر مستقبل کے ہزاروں خوابوں کی تعمیر ہوتی ہے جبکہ ایک یونیورسٹی پوری نسلوں کے فکری مستقبل کو بدل سکتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پل پل بدلتی میں نمایاں ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں انسانی صلاحیتیں تعمیر کرنی ہوگی اور ہم نے ایسے ذہن پیدا کرنے ہیں جو بلوچستان کو علمی ترقی اور جدید معیشت کی طرف لے جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *