Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

عوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانی

صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت، فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، عوام نے اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں اسمبلیوں میں بھیجا ہے، اس اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا‘ان خیالات کا اظہار انہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی محض ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جسے پوری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حلقہ انتخاب کے عوام نے جن امیدوں اور توقعات کے ساتھ ہمیں منتخب کیا، ان کی خواہشات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور علاقے کی محرومیوں کا ازالہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور ترقیاتی عمل کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اعلانات کرنا نہیں بلکہ عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حلقہ انتخاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔ عوام کے اعتماد اور محبت کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اور ان کی خدمت کا سفر پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، موجودہ حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اجتماعی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پسماندگی اور محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *