Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختموزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم

کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقات


سکھر؛کراچی(بیورورپورٹ)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ بینک سید اسد علی شاہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ضلع سکھر کے چھوٹے اور مستحق کاشتکاروں و زمینداروں کو زرعی سہولیات کی فراہمی اور ایگریکلچر ٹریکٹر اسکیم کے اجرا کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ضلع سکھر کے چھوٹے، مستحق اور ضرورت مند کاشتکاروں و زمینداروں کو سبسڈائزڈ ریٹ پر ٹریکٹر فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر اور سندھ بینک کے باہمی تعاون سے ایگریکلچر ٹریکٹر اسکیم جلد از جلد لانچ کی جائے گی۔ اسکیم کا بنیادی مقصد ایسے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو جدید زرعی مشینری کے حصول کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومتی و ادارہ جاتی معاونت کے منتظر ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سیپکو پاور ڈویژن (واپڈا) غلام مصطفیٰ لغاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں زرعی شعبے کی ترقی، کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے ازالے اور ضلع سکھر میں زراعت سے وابستہ افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
سید کمیل حیدر شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع سکھر کے چھوٹے اور مستحق کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں جدید زرعی وسائل تک رسائی دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان ملکی معیشت اور زرعی نظام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی مشکلات کا ازالہ اور انہیں جدید زرعی مشینری کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ٹریکٹر جیسی جدید زرعی مشینری کی دستیابی سے کاشتکاروں کو زرعی سرگرمیوں میں آسانی حاصل ہوگی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور زرعی شعبے کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈسٹرکٹ کونسل سکھر اور سندھ بینک کے اشتراک سے مجوزہ اسکیم کو اسی سلسلے کی ایک عملی کاوش قرار دیا گیا۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایگریکلچر ٹریکٹر اسکیم کے مؤثر اجرا سے ضلع سکھر کے چھوٹے اور مستحق کاشتکار براہِ راست مستفید ہوں گے اور انہیں اپنی زرعی ضروریات پوری کرنے میں سہولت ملے گی۔ خوشحال کسان، مضبوط زراعت اور ترقی یافتہ سکھر کے عزم کے تحت اس منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *