Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

قائد اعظم کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا، سردارزادہ فیصل خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے اپنے خصوصی پیغام میں قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کی بے مثال قیادت، سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن حاصل کیا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک خودمختار ریاست کے طور پر ابھرا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی سیاسی جدوجہد کے ذریعے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور ایک ایسی آزاد ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی جہاں مسلمان اپنی تہذیب، ثقافت اور اسلامی اقدار کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ قائد اعظم کی دیانت، اصول پسندی، قانون کی پاسداری اور قومی خدمت کا جذبہ آج بھی پوری قوم کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ قائد اعظم کا پیغام اتحاد، ایمان، نظم و ضبط اور محنت آج بھی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی بنیادی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں ہمیں قائد اعظم کے افکار و نظریات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد، قومی یکجہتی اور اجتماعی ترقی کو ترجیح دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے ہمیں قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی خدمت اور قومی اتحاد کو یقینی بنانا ہوگا۔ قائد اعظم کی تعلیمات پر عمل ہی ان کی خدمات کو حقیقی خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہےصوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق، وفاقی یکجہتی اور معاشی و سماجی ترقی کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور قائد اعظم کے خواب کے مطابق ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *