Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

ضلع بھر میں بھنگ کی کاشت کی درست اور بروقت نشاندہی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائی

لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسدادِ منشیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں بھنگ کی کاشت کے خاتمے اور انسدادِ بھنگ مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ضلع کے مختلف علاقوں میں بھنگ کی کاشت کی نشاندہی کے لیے کیے گئے سروے، مرتب کیے گئے اعداد و شمار اور پیش رفت سے متعلق رپورٹس پیش کیں۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں بھنگ کی کاشت کی ممکنہ جگہوں کی نشاندہی، سروے کے نتائج، متعلقہ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سروے کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ مختلف علاقوں میں انسدادِ بھنگ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے درکار اقدامات بھی زیرِ بحث آئے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں بھنگ کی کاشت کی درست، مکمل اور بروقت نشاندہی کے لیے سروے کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے دوران حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی باقاعدہ تصدیق کی جائے تاکہ کسی بھی علاقے میں بھنگ کی کاشت کی موجودگی یا اس سے متعلق معلومات نامکمل نہ رہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ منشیات خصوصاً بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کریں اور نشاندہی کے بعد بھنگ کی فصل کے خاتمے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت، تاخیر یا کوتاہی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے افسران کو مقررہ ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے مزید کہا کہ انسدادِ بھنگ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے محکموں کے درمیان معلومات کے بروقت تبادلے، سروے رپورٹس کی تصدیق اور فیلڈ میں عملی اقدامات کے حوالے سے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں انسدادِ بھنگ مہم پر بلاامتیاز اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور بھنگ کی کاشت کی نشاندہی ہونے کی صورت میں قانون اور ضابطے کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے منشیات کی روک تھام اور بالخصوص بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *