Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفگنداواہ سے کوئٹہ جانے والے 4 پولیس اہلکار گن پوائنٹ پر لٹ گئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ عوام پر بوجھ ہے، سید امان شاہمستونگ میں مبینہ تیزاب گردی، متاثرہ خاتون کا علاج آغا خان اسپتال کراچی سے کرانے کا فیصلہحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفگنداواہ سے کوئٹہ جانے والے 4 پولیس اہلکار گن پوائنٹ پر لٹ گئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ عوام پر بوجھ ہے، سید امان شاہمستونگ میں مبینہ تیزاب گردی، متاثرہ خاتون کا علاج آغا خان اسپتال کراچی سے کرانے کا فیصلہحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہ

پیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں زیادہ ہیں جبکہ پاکستان میں پیٹرول نسبتاً سستا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

گورنر ہاؤس سندھ کے ملازمین کے لیے آگاہی و تشخیصی آئی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ کیمپ میں گورنر ہاؤس کے تمام ملازمین کا آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا تاکہ امراضِ چشم میں مبتلا افراد کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے آئی کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آنکھوں کے امراض کے مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور اس حوالے سے مختلف ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم احتجاج کے دوران دوسروں کے لیے مشکلات پیدا نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنا احتجاج پارلیمنٹ کے سامنے ریکارڈ کرائیں اور اسے عوام کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنائیں۔

پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں بیشتر ممالک مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت طے ہونے کے عمل میں کئی شعبے شامل ہوتے ہیں، تاہم حکومت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور عوام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ماضی میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی بھی کی گئی اور وزیراعظم نے خود اس کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *