Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسیکوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسی

کوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاری

کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال میں مبینہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے پر انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق خاتون کے ہاں صرف ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سول اسپتال کی الٹراسانڈ رپورٹ میں جڑواں حمل کا ذکر محض ایک انسانی غلطی تھی، جبکہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے 7 ستمبر کو اس الٹراسانڈ رپورٹ پر تکنیکی وضاحت بھی جاری کر دی تھی۔ ڈاکٹروں کے بیانات اور طبی ریکارڈ سے ایک ہی بچے کی پیدائش کی مکمل تصدیق ہوئی ہے اور انکوائری کمیٹی نے بی ٹی ایل کے لیے خاتون کے شوہر سے باقاعدہ تحریری رضامندی حاصل کیے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔ کمیٹی کو تحقیقات کے دوران معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی یا دوسرے بچے کی پیدائش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس حوالے سے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے بتایا کہ واقعے کی مکمل غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی گئی ہیں، جن کے دوران خاتون کے شوہر اور رشتہ داروں کو بلا کر سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد دکھائے گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی کیس کو نشر کرنے سے قبل حقائق کی تصدیق ضرور کی جائے، کیونکہ اس طرح کے بے بنیاد دعوں سے اسپتال میں 24 گھنٹے فرض شناس ی سے کام کرنے والے ڈاکٹروں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *