Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسیکوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسی

تربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لی

تمپ سے تربت آتے ہوئے خیر آباد کے قریب مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی روک کر ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ سے گاڑی چھین لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر تمپ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ تمپ سے تربت کی جانب روانہ تھے، تاہم دونوں افسران اس گاڑی میں سوار نہیں تھے بلکہ ایک دوسری گاڑی میں ان کے پیچھے آرہے تھے، جس کے باعث وہ محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی کالے رنگ کی سرکاری گاڑی کو خیر آباد کے قریب روک کر اس میں موجود ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو اپنے قبضے میں لیا اور گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ مسلح افراد کی شناخت اور واقعے کے محرکات سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔واقعے نے تمپ اور تربت کے درمیان سیکیورٹی صورتحال پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، جہاں سرکاری افسران کی نقل و حرکت کے دوران مسلح افراد کی جانب سے سرکاری گاڑی چھیننے کا واقعہ ایک اہم سیکیورٹی چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *