Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسیکوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسی

کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار

خالق شہید پولیس نے ایک بار پھر اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔ سریاب ڈویژن کے تحت خالق شہید تھانے کی پولیس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ تین رانڈز اور سنیچنگ کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق ایس پی سریاب عابد بخاری اور ڈی ایس پی سریاب ڈویژن طالب حسین کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او خالق شہید اعجاز محمود نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران زکریا ولد کفایت اللہ، قوم بادینی، ساکن رضا اسٹریٹ سریاب روڈ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل کے ساتھ ایک عدد 30 بور پسٹل اور تین رانڈز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سریاب سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔علاقے میں امن و امان کی خوشگوار فضا قائم یہ کارروائی صرف ایک گرفتاری نہیں بلکہ علاقے میں امن و امان کی بہتری کی روشن مثال ہے۔ ایس ایچ او اعجاز محمود نے چارج سنبھالتے ہی ینگ مین کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے عوامی علاقوں میں کھلی کچہریاں منعقد کیں، علاقائی میٹنگز کیں اور لوگوں کے مسائل براہ راست سن کر فوری حل نکالے۔ ان کی ان کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار ہے اور لوگ ڈر کے مارے گھروں سے نہیں نکلتے تھے۔عوامی حلقوں میں ایس ایچ او اعجاز محمود کی بھرپور تعریف ہو رہی ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کی قیادت میں پولیس نے علاقے کو سنیچنگ اور دیگر جرائم سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خالق شہید کے رہائشی اب اطمینان سے اپنی روزمرہ کی زندگی گزار رہے ہیں اور پولیس کے مثبت کردار پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایس ایچ او اعجاز محمود کی عوام دوست اور فعال کارکردگی قابلِ تحسین ہے اور علاقے کے لوگوں کے دلوں میں پولیس کے لیے مثبت تاثر پیدا کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *