Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

تعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدی

تربت /بلید(خ ن) صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی جانب سے یونیورسٹی آف تربت میں زیرِ تعلیم بلیدہ کے طلبہ و طالبات کے لیے فراہم کردہ بس نے باقاعدہ طور پر اپنی شٹل سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ بس روزانہ صبح و شام بلیدہ سے تربت یونیورسٹی اور واپسی کے روٹ پر طلبہ و طالبات کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔شٹل سروس کے آغاز سے بلیدہ اور گردونواح کے طلبہ و طالبات کے لیے یونیورسٹی آف تربت تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے، جس سے انہیں روزانہ آمدورفت کے مسائل اور اضافی سفری اخراجات سے بھی بڑی حد تک نجات ملے گی۔ اس اقدام سے علاقے کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع مزید وسیع ہونے کی توقع ہے۔صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو سفری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کوئی احسان نہیں بلکہ عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے کوشش کی جا رہی ہے کہ بلیدہ سمیت پورے علاقے کے عوام کو جدید اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ تعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں معیاری تعلیم، بہتر تعلیمی ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی علاقے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں مزید سہولیات اور مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلیدہ کے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی آف تربت تک باقاعدہ شٹل سروس کی سہولت فراہم کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو درپیش سفری مشکلات کم کرکے انہیں اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *