Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہور

حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے گندم کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ درآمد کی جانے والی گندم صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ فصل کی ہونی چاہیے، جبکہ عالمی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پیشکش قابل قبول ہوگی۔ گندم کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

ٹینڈر کے تحت گندم کی درآمد کے لیے بولیاں 16 ستمبر کو صبح 11 بج کر 30 منٹ تک جمع کرائی جاسکیں گی، جبکہ بولیاں اسی روز دوپہر 12 بجے کھولی جائیں گی۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر درآمد کی جانے والی گندم میں سے 3 لاکھ ٹن سندھ، 2 لاکھ 50 ہزار ٹن پنجاب اور 2 لاکھ ٹن خیبرپختونخوا کو فراہم کی جائے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گندم کی سالانہ کھپت تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن ہے، جبکہ اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق گزشتہ سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *