Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حافظ آباد؛ تبلیغی جماعت کی بس سیم نالہ میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمیتھرپارکر: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحقبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاکخیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026حافظ آباد؛ تبلیغی جماعت کی بس سیم نالہ میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمیتھرپارکر: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحقبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاکخیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026

خیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے دورِ اقتدار میں صوبائی اسمبلی سے منظور کیے گئے قوانین کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے محکمہ قانون نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے 74 قوانین کا جائزہ لے گی اور آئندہ سات روز میں اپنی تفصیلی رپورٹ اور سفارشات اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

جائزے میں 20 مختلف صوبائی محکموں، پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قانون سازی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ قانونی خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کیا جا سکے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں متعدد قوانین عجلت اور غیر شفاف طریقے سے منظور کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین کا ازسرِنو جائزہ لینا اور ضروری اصلاحات کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *