Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑی

پاکستانی معیشت مستحکم، ہرمز بحران کے جھٹکے برداشت کر سکتی ہے، موڈیز

اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں گزشتہ دو برس کے دوران استحکام اور لچک میں بہتری آئی ہے، جس کے باعث ملک موجودہ آبنائے ہرمز بحران کے معاشی اثرات کو نسبتاً بہتر انداز میں برداشت کرسکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز کی تجزیہ کار گریس لِم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بیرونی جھٹکوں کو جذب کرنے کی صلاحیت پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔

گریس لِم کے مطابق کم افراطِ زر، نسبتاً مستحکم شرحِ تبادلہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری نے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے زیادہ گنجائش فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال میں معاشی استحکام انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پوزیشن 2022 کے تیل کے بحران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہے۔

موڈیز کا یہ تجزیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز سے متعلق بحران کے باعث عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر ممکنہ اثرات کے خدشات موجود ہیں۔

 

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *