Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہور

اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے کیلیے نئے مقامی ٹیکس کی تجویز زیر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے کی صورت میں مقامی سطح پر نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن اسلام آباد کی حدود میں بنیادی سہولیات اور انتظامی امور کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ ابتدائی تجاویز میں اسپتالوں، اسکولوں، کالجز، دیگر تعلیمی اداروں اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے ریونیو اکٹھا کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس کی تجاویز آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بھی زیرِ بحث آئیں گی، جبکہ امکان ہے کہ اسے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعارف کرایا جائے۔

نئے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن کا حتمی تخمینہ تاحال تیار نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بنیادی ڈھانچے اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی گنجائش پیدا کرنے کے لیے یہ نظام وضع کیا جارہا ہے۔

ابتدائی ٹیکس تجاویز ایف بی آر تیار کرے گا، جس کے بعد انہیں متعلقہ ذیلی کمیٹی اور وزیرِ منصوبہ بندی کی زیرِ صدارت کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ منظوری کے مراحل مکمل ہونے کے بعد تجاویز وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلے کے لیے آئی ایم ایف کی منظوری بھی اہم ہوگی۔ دوسری جانب وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزے کے مذاکرات کی تیاری کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے ضروری ڈیٹا اور رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

مذاکرات میں معاشی اصلاحات، اسٹرکچرل بینچ مارکس، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی و گیس کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی پانچویں قسط کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، جس کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ موسمیاتی نقصانات سے نمٹنے کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *