Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالی

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی زیرِ صدارت پولیس اسٹیشن گنداخہ میں اہم تعارفی و کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایچ او گنداخہ حاجی خان لاشاری، ایس ایچ او باغ ہیڈ ظہیر عباس جمالی، ایس ایچ او باغ ٹیل عابد حسین جمالی، دیگر پولیس افسران اور سرکل گنداخہ کے تمام تھانوں کے ہیڈ محرران نے شرکت کی۔میٹنگ میں سرکل گنداخہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی، مقدمات کی تفتیش، اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی، منشیات و دیگر سماجی برائیوں کے تدارک، پولیس گشت کے نظام، عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد علی جمالی نے تمام تھانوں کے افسران اور اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کے سدباب کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں، گشت کے نظام کو مزید فعال بنائیں اور مشکوک عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ڈی ایس پی سرکل گنداخہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ جرائم کے خاتمے اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ تفتیش کے معیار کو بہتر، مقدمات کی پیش رفت کو تیز اور عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس اسٹیشن آنے والے شہریوں کے ساتھ شائستہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔بعد ازاں گنداخہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمد علی جمالی نے کہا کہ سرکل گنداخہ میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی، جرائم پیشہ عناصر یا امن و امان سے متعلق صورتحال کی بروقت اطلاع پولیس کو دیں۔ پولیس عوام کے تعاون اور اعتماد کو اپنی طاقت سمجھتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ڈی ایس پی محمد علی جمالی نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سرکل گنداخہ میں امن و امان کی بہتری، جرائم کا مؤثر سدباب اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *